متحدہ عرب امارات

ایسی ویب سائٹ لانچ کر دی گئی جس کے ذریعے آپ یو اے ای کے پچاس سالہ ترقیاتی منصوبے میں حصہ ڈال سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

یو اے ای حکام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے اگلے 50 سالوں کی ترقی سے متعلق عوام سے مشورے حاصل کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ لانچ کر دی۔

ویب سائٹ درج ذیل ہے:

www.UAEnext50.ae

یہ ویب سائٹ یو اے ای کی رہائشیوں اور شہریوں موقع دیتی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی اگلے 50 سالہ ترقی کے منصوبوں کے لیے مفید مشورے اور آئیڈیاز حکومت تک پہنچائیں۔

ویب سائٹ کن منصوبوں یا شعبوں سے متعلق مشورے لیتی ہے:

یہ پلیٹ فارم

صحت

تعلیم

سماجی ترقی

معیشت

ماحول اور آبادی

ہاؤسنگ

سیاحت

چھوٹے کاروبار

سرمایہ کاری

مہارت

سماجی اقدار

کلچر

خاندانی تعلقات

کھیل

فوڈ سیکورٹی

اور جدید سائنس کے شعبوں میں آئیڈیاز اور ڈیزائن اس ویب سائٹ پر بھیج سکتے ہیں۔

عوام کیطرف سے موصول ہونے والے آئیڈیاز اور ڈیزائنوں کا ماہرین کی ایک ٹیم تجزیہ کرے گی اور پھر انہیں یو اے ای کے 50 سالہ مستقبل کے منصوبے کے استعمال کرے گی۔

اس ویب سائٹ کو یو اے ای کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے یو اے ای کے پچاس سالہ منصوبے کے ڈیزائن کے حوالے سے اعلان کے اگلے دن لانچ کیا گیا ہے۔

اس ویب سائٹ کا افتتاح یو اے ای کے ڈپٹی وزیر اعظم اور پچاس سالہ ترقیاتی منصوبے کے چیئرمین سیخ منصور بن زید النہیان نے کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button