متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اتنے زیادہ ایئرپورٹس کیوں ہیں؟

خلیج اردو
28 جولائی 2021
دبئی : یقینی طور پر یہ قابل فہم ہے کہ ایک ملک میں ایک سے زیادہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس ہوں کیونکہ مختلف ممالک سے اور کیلئے شہریوں نے سفر کرنا ہوتا ہے۔ تاہم متحدہ عرب امارات دس ملین کی آبادی کے ہوتے ہوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی تعداد زیادہ ہیں۔

دبئی اور ابوظہی اپنے وسیع ایئرپورٹس کیلئے مشہور ہیں۔ دونوں ایمریٹس میں اتحاد اور ایمریٹس ایئرویز موجود ہیں جو یکتا نہیں ہیں، 12 ایئرپورٹس جن میں آئی اے ٹی اے کوڈ ہوتا ہے جبکہ دس ایئرپورٹس میں آئی سی اے او کوڈز ہیں۔

آئی اے ٹی اے کے رجسٹرڈ ایئرپورٹس میں مندرجہ زیل ایئرپورٹس شامل ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جو ایمریٹس کا گھر ہے اور متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے اور 2019 میں عالمی سطح پر سب سے مصروف ایئرپورٹ مانا گیا ہے۔

دوسرا بڑا ایئرپورٹ ابوظبہی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے جو اتحاد ایئرویز کا گھر سمجھا جاتا ہے۔
الباطین ایگزیکٹیو ایئرپورٹ جو ابوظبہی کے قریب ہے اور یہ کاروباری ایئرپورٹ ہے۔ یہ ابوظبہی ایئرپورٹ کے بننے سے قبل تک بنیادی ایئرپورٹ تھا۔
العین انٹرنیشل ایئرپورٹ جو دبئی کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور کئی علاقائی پروازوں کیلئے دستیاب ہے۔

دبئی ورلڈ سنٹر یا المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ جو دوہزار دس میں کھولا گیا اور اس وقت کئی علاقائی ایئرلائنز کو اپنی سہولیات دے رہا ہے۔ اس میں بڑی سطح پر توسیعی منصوبہ جاری ہے جس پر دوہزار ستائیس تک کام مکمل ہوگا۔

فوجیرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹس جو فی الحال صرف کارگو فلائیٹس چلاتیں ہیں۔
شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جو مسافر اور کارگو دونوں کیلئے موجود ہے اور متحدہ عرب امارات کے شمال میں واقع ہے۔ یہ کم قیمت میں سفری خدمات دینے والے ایئرلائن جیسے ایئر عربیہ کیلئے گھر ہے۔

راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جنوب سے دور ہے اور علاقائی پروازوں کیلئے سہولیات دیتا ہے۔
سر بانی یاس ایئرپورٹ جو سب سے چھوٹا ایئرپورٹ ہے اور یہ سر بائی یاس جزیرے کیلئے خدمات فراہم کرتا ہے۔
یہ ابوظبہی کیلئے علاقائی خدمات دیتا رہا لیکن دوہزار سترہ میں یہ ابوظبہی کیلئے پروازیں منسوخ کر گیا۔

یہ سمجھنے کیلئے کہ ملک میں زیادہ ایئرپورٹس کیوں ہیں، ہمیں متحدہ عرب امارات کے سیاسی قیام پر نظر رکھنی ہوگی۔ ایسے میں جب یہ ایک ملک ہے اور اس میں سات امارات ہیں( ابوظبہی ، دبئی ، شارجہ، عجمان ، فوجیرہ ، راس الخیمہ اور ام الکوین )۔ ان میں سے ہر امارت کی اپنی زمین ، اپنی حکومت اور اپنا حاکم ہے۔

یہ ایمریٹس سے ایک ملک کا قیام اور انتظام حکومت ایک دلچسپ امر ہے۔ ہر امارات کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سیاسی ، معاشی ، انتظامی امور دیکھیں لیکن کچھ حصہ وفاقی امور کیلئے اپنی فنڈز سے مختص کرتا ہے۔

اس کے باوجود جب یہ ملک ایک ہے لیکن داخلی خودمختاری کے باعث انہیں الگ ایئرپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کے تجارتی امور اور دیگر سرگرمیوں کیلئے ایئرپورٹ کی ضرورت کے باعث انہیں بنایا جاتا ہے۔

زیادہ ایمریٹس اور ہر ایک کی الگ حکومت کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کی دو بنیادی ایئرلائن ہے یعنی اتحاد اور ایمریٹس اور یہ دونوں حکومت کی ملکیت ہیں۔ دونوں کئی سالوں سے الگ الگ کام کررہی ہیں اور آپس کی اختلافات کے باوجود دونوں کے ضم ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ دبئی اور ابوظہبی کے الگ الگ ایئرپورٹس کیلئے دبئی ورلڈ سینٹر ایمریٹس اور اتحاد کیلئے ایک نیا مرکز ثابت ہوگا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button