متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس ، نجی پارٹی کا اہتمام کرنے پر آپ کو 10 ہزار درہم تک جرمانہ ہو گا، پولیس نے انتباہ جاری کر دیا

خلیج اردو
25 ستمبر2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وجہ سے نجی پارٹیز کے نعقاد پر پابندی ہے۔ گھروں میں پارٹی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دبئی میں ایک عرب خاتون کو گھر میں پارٹی منانے پر کورونا وائرس کے ضوابط کی خلاف پر 10 ہزار درہم جرمانہ کیا گیا۔

دبئی پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے گھر میں نجی پارٹی کا انعقاد کیا تھا جس میں انہوں نے میڈیا کے کچھ نمائندوں اور عرب خاتون اداکارہ کو مدعو کیا تھا۔ اس پارٹی میں کورونا کے ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا۔ سماجی فاصلہ رکھنے یا ماسک نہ پہننے پر پولیس نے کارروائی کی۔

دبئی پولیس میں کریمنل انوسٹیگیشن کے دائریکٹر برگیڈیئر جمال سلیم آل جلال کے مطابق خاتون کو طلب کیا گیا اور ا10 ہزار کا جرمانہ بھی کیا گیا۔ دبئی پولیس مہمانوں کو بھی طلب کرکے 5 ہزار درہم کا جرمانہ کرے گی۔

مذکوروہ پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ برگیڈئر جلال نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کورونا ضوابط کا خاص خیال رکھیں۔ انہون نے عوام کو کسی بھی خلاف ورزی کی رپورٹ پولیس کو دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Source: GulfNews

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button