خلیج اردو
25 ستمبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات بھر میں مالز اور بیچز پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنے قواعدوضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے 1672 افراد پر جرمانہ عائدکر دیئے ہیں۔
ابوظبہی پولیس کے مطابق گزشتہ دو مہینوں میں ان افراد پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے جرمانے عائد کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شاپنگ مالز، بیچز، اسٹورز اور دیگر مقامات پر ماسک نہ پہننے یا سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے جیسی خلاف ورزیوں پر ان افراد کو جرمانہ کیا گیا۔
حکام نے زور دیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے قواعد و ضوابطکا خیال خیال رکھا جائے۔
Source : GulfNews







