خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی شارجہ امارات کے التعاؤن کے علاقے میں واقع ایک عمارت کی 27ویں منزل سےایک خاتون نے مبینہ طور پر کود کر خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون برطانوی ہے اور واقعہ اتوار کی رات 3 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 32 سالہ برطانوی خاتون شراب کے نشے میں تھی جب اس نے عمارت کی بالکونی سے چھلانگ لگائی۔
پولیس کیجانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی جان لینے کا فیصلہ کیا۔
عمارت کے چوکیدار وہ پہلا شخص تھا جس نے خاتون کی لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے فوری بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو رات کے 4 بجے القاسمی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جس کے بعد خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل کر دیا گیا۔ تاہم، پولیس کسی کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Source: Gulf News







