متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پاکستانی ڈرائیور پر حملہ کے اسے زخمی کرنے والے دو پاکستانیوں کو جیل بھیج دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں ایک ڈرائیور پر حملہ کر کے اسے مستقل معذوری کا شکار بنانے والے دو افراد کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق پاکستانی ڈرائیور پر حملہ کرنے والے مدعا علیہان بھی پاکستانی تھے۔ مدعاعلیہان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈرائیور کے سر پر اینٹ مار کر اسے مستقل طور پر معذور کر دیا تھا۔

عدالت نے دنوں مجرمان کو ایک سال قید کے سزا سناتے ہوئے حکم دیا کہ قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد دونوں کو ملک بدر کر دیا جائے۔

واقعہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

عدالتی ریکارڈ کے مطابق متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ رات 1 بجے المراقبت میں واقع اپنے گھر جا رہا تھا جب دو پاکستانی مدعالیہان نے اسے روکا اور اس سے فون اور پرس مانگا۔

پاکستانی ڈرائیور نے بتایا کہ "جب میں نے اپنا موبائل اور پرس دینے سے انکار کر دیا اور وہاں سے جانے کی کوشش کی تو انہوں نے قریب کھڑے ایک اور شخص کو بلایا جو مضبوط جسامت کا مالک تھا”۔

اس کے بعد تینوں افراد نے ڈرائیور کے ماتھے پر اینٹ ماری اور اسے بے ہوش کر دیا۔ جس کے بعد قریب سے گزرنے والے لوگ اس کی مدد کو آئے اور حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی تاہم حکمہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

جس کے بعد متاثرہ شخص کو راشد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلا کہ ڈرائیور ماتھے پر فریکچر ہوا ہے جس وہ 4 فیصد معذور کا شکار ہوگیا ہے۔ جس کے بعد دبئی پولیس نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرا ابھی تک مفرور ہے۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان پر متاثرہ شخص پر جسمانی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button