خلیج اردو
اردن :اردن کے شاہی دیوان نے اتوار کے روز شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم کی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔
شاہی دیوان کے مطابق شادی ایک ہفتے کے بعد آئندہ اتوار کو ہو گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی ہاشمی دیوان کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم اور جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کی شادی 12 مارچ 2023 کو ہو گی۔
شاہی دیوان نے شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیا العبداللہ کو دلی مبارک باد پیش کی ہے اور شہزادی ایمان اور مسٹر تھرمیوٹس کی زندگی بھر کی خوشیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیا کی سب سے بڑی بیٹی شہزادی ایمان کی وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس سے منگنی کا اعلان جولائی 2022 میں کیا گیا تھا۔
اس کے بعد اگست 2022 میں ان کے بھائی ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کی سعودی شہری رجوا خالد بنت مساعد بن سیف بن عبدالعزیزالسیف سے منگنی کا اعلان کیا گیا تھا۔