Uncategorized

پنجاب کے اسکولوں میں ’گُڈ ٹچ، بیڈ ٹچ‘ سے متعلق آگاہی دینے کا فیصلہ

خلیج اردو
لاہور:
پنجاب حکومت نے اسکولوں میں بچوں کو ’گُڈ ٹچ‘ اور ’بیڈ ٹچ‘ کے بارے میں آگاہی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے نصاب میں ’گُڈ ٹچ، بیڈ ٹچ‘ سے متعلق آگاہی شامل کی جائے۔

محکمہ داخلہ نے والدین اور اساتذہ کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ بچوں کو سکھائیں کہ گھر یا باہر کسی نامناسب رویے کی صورت میں اسے کیسے پہچانا جائے اور کہاں رپورٹ کیا جائے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو جنسی ہراسانی سے محفوظ رکھنا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی غیر مناسب صورتحال میں بروقت ردِعمل دے سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button