
خلیج اردو
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت کے خزانے میں 150 ارب روپے سے زائد کا سرپلس موجود ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوبائی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو خزانے میں صرف 15 دن کی تنخواہ کے پیسے باقی تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور نہ ہی موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا، اس کے باوجود صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ 87 ارب روپے کے بقایاجات ختم کر دیے گئے ہیں اور قرض اتارنے کے لیے 30 ارب روپے کی لاگت سے ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کابینہ نے جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈ کے قیام سمیت متعدد بلوں کی منظوری دے دی۔






