عالمی خبریں

آذربائیجان کے سفارتخانے میں فائرنگ، سیکیورٹی چیف ہلاک

 

 

خلیج اردو

 

تہران :ایران کے دارالحکومت تہران میں مسلح حملہ آور نے آذربائیجان کے سفارتخانے میں داخل ہوکر سیکیورٹی مشن کے سربراہ کو قتل کردیا۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے کہا کہ ایک مسلح شخص نے آذربائیجان کے سفارت خانے میں داخل ہوکر سیکیورٹی مشن کے سربراہ کو قتل کر دیا ہے۔

 

بیان میں کہاگیا کہ یہ واقعہ حملہ آور کی ذاتی رنجش کا سبب ہے، تاہم آذربائیجان نے واقعے کو ’دہشت گردی‘ قرار دے دیا ہے۔

 

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ’حملے کا ذمہ دار ایران ہے، جہاں سفارت خانے کی سیکیورٹی کے مزید دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

 

ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ ایران میں جاری حالیہ آذربائیجان مخالف مہم کا نتیجہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کے عملے کو ایران سے نکال دیا گیا ہے۔

 

حملے کے بعد آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارتی مشن کے سیکیورٹی سربراہ قتل ہوگئے ہیں جبکہ دیگر دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں مگر ان کی طبیعت بہتر ہے، تاہم وزارت خارجہ نے کہا کہ حملہ سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’حملہ دہشت گرد قدم تھا، جس میں فرسٹ لیفٹیننٹ اورکھن رضوان جاں بحق ہوگیا ہے.

 

تہران کے پولیس چیف جنرل حسین رحیمی نے کہا کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ ایک ایرانی شخص ہے جس کی شادی آذربائیجان کی خاتون سے ہوئی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی اہلیہ کو 9 ماہ تک سفارت خانے میں رکھا گیا تھا۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button