خلیج اردو
یونا ن :ریسکیو حکام کے مطابق رات گئے یونان میں دو ٹرینوں کے آپس میں تصادم سے سولہ افراد ہلاک جبکہ کم از کم 85 زخمی ہو گئے۔
ترتھیسالی علاقے کے گورنر کونسٹنٹینوس اگوراسٹوس نےمیڈیا کو بتایا کہ دو ٹرینیں ایتھنز سے شمالی شہر تھیسالونیکی جانے والی ایک مسافر ٹرین اور تھیسالونیکی سے لاریسا جانے والی کارگو ٹرین وسطی یونان کے شہر لاریسا کے باہر آپس میں ٹکرا گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تصادم بہت زوردار تھا ،پہلی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جب کہ پہلی دو تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
اگوراسٹوس نے کہا کہ تقریباً 250 مسافروں کو بسوں میں تھیسالونیکی تک بحفاظت نکال لیا گیا۔
ایک نوجوان جسے قریبی پل پر نکالا گیا تھا نے SKAI TV کو بتایا کہ گاڑی میں خوف و ہراس تھا، لوگ چیخ رہے تھے،
ایک اور مسافر اینجلوس تسیموراس نے ERT کو بتایا کہ یہ زلزلے کی طرح تھا۔۔۔