عالمی خبریں

یوکرائنی صدر روس سے معاہدہ کرکے جنگ سے بچ سکتے تھے،، روسی صدر کے ساتھ بدترین معاہدہ بھی یوکرین کی موجودہ تباہی سے بہتر تھا،امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

خلیج اردو
نیویارک: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں یوکرائنی صدر روس سے معاہدہ کرکے جنگ سے بچ سکتے تھے،، روسی صدر کے ساتھ بدترین معاہدہ بھی یوکرین کی موجودہ تباہی سے بہتر تھا

انہوں نے کہا کہ یوکرائنی صدر نے اپنے ہاتھوں سے اپنے عوام کا مستقبل تاریک اورملک تباہ کرلیا،،،یوکرینی صدرمرنے والے عوام اور جنگ میں تباہ ہونے والے شہروں اور قصبوں کو واپس نہیں لا سکتے۔ہم نے ایک ایسے شخص کو اربوں ڈالر دینا جاری رکھے ہوئے ہیں جس نے اپنا ملک تباہ کرلیا۔

ٹرمپ کے مطابق پوری دنیا بھی اکٹھی ہوجائے تو یوکرین کی تعمیرنو نہیں ہوسکتی،،سیکڑوں سال بعد بھی یوکرائن نہیں اکٹھا ہوسکتا،دوبارہ صدر منتخب ہوا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کروں گا، معاہدے کا مقصدایران کے ساتھ دشمنی کو ختم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button