
خلیج اردو
لاہور:پاکستان میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل کے ڈرامے کبھی میں کبھی تم میں رباب کا کردار نبھانے والی نعیمہ بٹ نے کہا ہے کہ ان کے لمبے بال ہمیشہ موضوع بحث رہے ہیں۔
اے انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے بتایا کہ جب بھی میری کسی ڈرامے میں کاسٹنگ ہوتی ہے تو میرے بالوں کو لے بات ضرور کی جاتی ہے۔ مجھے ایسے کہا جاتا ہے کہ لمبے بال دقیانوسی ہیں اور چھوٹے بالوں میں آپ ماڈرن لگے گی۔
تاہم نعیمہ نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے تجاویز کو رد کرتی ہے۔ وہ اپنے لمبے بالوں سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور اس کے پیچھے اس کی محنت ہے جسے وہ ضائع نہیں کرنا چاہتی۔
مس بٹ نے بتایا کہ کبھی میں کبھی تم کیلئے انہوں نے اپنے بال دل پر پتھر رکھ کر چھوٹے کیے تھے اور ان کے بال اس سے بھی زیادہ بڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیویارک میں ان بڑے بالوں کے ساتھ خود کو بہت بہتر محسوس کرتی ہے۔