خلیجی خبریںعالمی خبریں

لبنان میں خطرناک دھماکے،9 افراد شہید اور 3 ہزار زخمی۔دو سو کی حالت تشویشناک

خلیج اردو
بیروت: لبنان پر کئے جانے والے پیجرز حملے میں 9 افراد شہید اور تین ہزار کے قریب زخمی ہو ئے ہیں،،، 200 کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز میں پہلے سے بم نصب تھے جن کا وزن 20 گرام سے زیادہ نہیں تھا ،، پانچ ماہ قبل درآمد کئے جانے والے پیجرز میں دھماکہ خیز مواد کو کیسے ایکٹیویٹ کیا گیا ؟ تحقیقات جاری ہیں،،،

بعض ماہرین کے مطابق دھماکوں سے پھٹنے والے پیجرز میں دنیا کا سب سے طاقتور دھماکہ خیز مواد پی ای ٹی این استعمال ہوا ، البتہ لبنان نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ پیجرز تائیوان سے براہ راست لبنان پہنچے تھے یا کسی تیسرے ملک سے درآمد ہوئے تھے

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی جانب سے لبنان میں پیجرز حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے،،،امریکہ نے کہا ہے وہ حملے میں ملوث ہے اورنہ ہی اس سے آگاہ تھا، ایران ،عراق ،فلسطین اور اردن کی جانب سے لبنانی حکومت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے ،حزب اللہ نے حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیتےہوئے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے

سائبر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی زیر صدارت جنگی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں جوابی حملے کے خدشے کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے اور حائفہ میں خون کے عطیات جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری طرف روسی اور عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے خصوصی اجلاس میں دی جس کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے پیجرز میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا،۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دھماکوں میں استعمال ہونے والا کیمیائی مواد دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے،،مہلک تباہ کن مواد اینٹی ٹینک میزائل میں لگایا جاتا ہے جس کا عام سیکیورٹی نظام سے پتہ نہیں چلتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button