خلیج اردو
جدہ:عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم اور ریاستی کونسل کے چیئرمین لی کیانگ الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات چینی وزیراعظم کے دورہ ریاض کے موقعے پر ہوئی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ چین – سعودی عرب تعلقات کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر سعودی عرب کے شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ اور عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم نے سعودی چینی اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے۔ ولی عہد پرنس نے چینی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک سرکاری ظہرانے کا اہتمام کیا.
چینی وزیر اعظم لی کیانگ سعودی ولی عہد کی دعوت پر اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب ۔چین کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچے تھے۔