خلیج اردو
یوکرین:یوکرین کے شہر دنیپرو میں روسی میزائل حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ اس حملے میں 73 افراد زخمی ہوئے جبکہ 35 افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
دنیپرو میں گزشتہ روز روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا، میزائل حملے سے عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوا تھا۔
روس نے گزشتہ روز دارالحکومت کیف سمیت مختلف یوکرینی علاقوں میں حساس تنصیبات پر میزائل داغے تھے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق میزائل حملوں میں مقرر کیے گئے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری طرف یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس کے قصبے سولیدار اور باخموت میں روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
روسی فوج نے آج علی الصباح پہلے کیف کوفضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا اور شہرسے سلسلہ وار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہی ہیں۔اس کے بعد دوسری مرتبہ میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
اس دوسری لہر میں کسی جانی نقصان کی فوری طورپرکوئی اطلاع نہیں ہے۔
حکام نے بتایا کہ پہلی لہر کے بعد کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں لیکن میزائل کے ملبے سے ایک جگہ آگ بھڑک اٹھی اور دارالحکومت کے باہر گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
کیف کی فوجی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔بنیادی ڈھانچے کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اس سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اورتمام ہنگامی خدمات حملے کی جگہ پر کام کر رہی تھیں۔
دارالحکومت کے نواح میں واقع علاقےکوپی لیف گاؤں میں رہائش کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔
علاقائی گورنر اولیکسی کلیبا نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 18 نجی گھروں کی کھڑکیاں اور چھتیں ٹوٹ گئیں یا انھیں نقصان پہنچا تھا۔