عالمی خبریں

امریکہ نے بھارت کو روس کی حمایت کرنے سے خبردار کر دیا۔

خلیج اردو: روس کے ساتھ صف بندی کرنے پر امریکا نے بھارت کو وارننگ دے دی۔

وائٹ ہاؤس کے قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق امریکا نے بھارت کو روس کے ساتھ صف بندی کرنے پر خبردار کیا ہے۔

برائن ڈیز کا کہنا تھا کہ ماسکو کے ساتھ زیادہ واضح اسٹریٹجک صف بندی کے نتائج اہم اور طویل مدتی ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام یوکرین حملے پر بھارت کے ردعمل سے مایوس ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر نے بھی بھارت کو خبردار کیا تھا۔

دوسری جانب بھارت نے امریکی وارننگ کے باوجود روسی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button