عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کے آگے یوکرینی صدر نے گٹھنے ٹیک دیئے، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کردیا۔

خلیج اردو
لندن:برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نےملک کی اہم ترین معدنیات تک امریکہ کو رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کردی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اوریوکرین جنگ بندی کیلئے یوکرین سےپانچ سو ارب ڈالرزمعاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ پر ہم نے اپنا خزانہ خرچ کیا ہے۔

زیلنسکی نے امریکی صدر کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے قبل کہا تھا،وہ یوکرین کا دفاع کریں گے،ملک نہیں بیچ سکتے۔

امریکی صدر نے اس سے قبل اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے یوکرین جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط کرے گا جس کے تحت امریکہ کو یوکرین کے معدنی ذخائر تک رسائی حاصل ہو جائےگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button