عالمی خبریں

400 کلوگرام وزنی ڈولفن ماہی گیروں کی کشتی میں آگری، افراد محفوظ

خلیج اردو
آئی لینڈز: نیوزی لینڈ کے بے آف آئی لینڈز میں سالانہ رسل فشنگ مقابلے کے دوران ماہی گیروں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب 400 کلوگرام وزنی ڈولفن اچانک ان کی کشتی میں آگری۔

تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کا دن عام طور پر شروع ہوا تھا اور وہ مچھلی پکڑنے کے لیے ڈوریاں پانی میں ڈال چکے تھے۔ تاہم، اچانک ایک ڈولفن پانی سے 2 سے 3 میٹر بلند اچھلی اور سیدھی کشتی میں گر گئی، جس سے کشتی میں موجود سامان پانی میں جاگرا اور کچھ آلات بھی ٹوٹ گئے۔

ڈولفن کے گرنے سے ایک ماہی گیر بال بال کچلنے سے بچا جبکہ ایک اور ماہی گیر کو ڈولفن کی دم کے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ خوش قسمتی سے کشتی میں موجود کوئی بھی فرد زیادہ زخمی نہیں ہوا۔

ماہی گیروں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ڈولفن کے اچانک کشتی میں گرنے سے وہ سب حیران رہ گئے اور ایک فرد تو پھسل کر سر کے بل گر پڑا۔

ڈولفن کی زندگی بچانے کے لیے ماہی گیروں نے اسے گیلا رکھنے کے لیے پائپ کا استعمال کیا۔ چونکہ اتنی وزنی ڈولفن کو پانی میں واپس پھینکنا ممکن نہیں تھا، لہٰذا انہوں نے فوری طور پر مقامی حکام اور کوسٹ گارڈز سے مدد طلب کی۔

حکام کی ہدایت پر ماہی گیر کشتی کو واپس گھاٹ پر لے آئے جہاں ایک ٹریکٹر کی مدد سے ڈولفن کو دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔

مقامی افراد نے اس ڈولفن کا نام ‘Tohu’ رکھ دیا، جو بحفاظت اپنی قدرتی ماحول میں واپس چلی گئی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button