خلیج اردو: بھارت میں ایک شخص نے خاتون کو شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر دھمکی دی جب کہ مداخلت کرنے پر اس کی دوست کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اندور ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں راہول نامی شخص پستول کے زور پر ایک خاتون کو شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر دھمکا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی 20 سالہ دوست جب اسے بچانے کے لیے آئی تو ملزم نے اس کے سر پر گولی ماری جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے راہول موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔