خلیج اردو: جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ہم نے مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم ذخائر کو دریافت کیا ہے۔
واضح رہے کہ لیتھیم ایک ایسی اہم دھات ہے جو موبائل فونز، لیپ ٹاپ کمپیوٹرز اور الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہوتی ہے۔
جی ایس آئی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیتھیم کے ذخائر مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں دریافت ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق ایک تخمینے کے مطابق 59 لاکھ ٹن لیتھیم کے ذخائر وہاں موجود ہیں۔
دنیا بھر میں لیتھیم جیسی دھاتوں کی طلب میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے۔
بھارت کی جانب سے بھی عالمی سطح پر اس کے حصول کے لیے کافی کوششیں کی جا رہی تھیں۔