عالمی خبریں

افغانستان میں زرمبادلہ بغیر اجازت ملک میں لانے پر پابندی عائد

خلیج اردو: طالبان حکومت نے افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ سے متعلق خبروں کے بعد کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا جس کے تحت زرمبادلہ کو بغیر اجازت ملک میں لانے پر پابندی ہوگی۔

امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان سے یومیہ 50 لاکھ ڈالرز افغانستان اسمگل کیے جارہے ہیں۔

ڈالرز کی اسمگلنگ سے متعلق خبروں کے بعد طالبان حکومت نے افغانستان میں کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا۔طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ ملکی ائیرپورٹس ذریعے5000 ڈالرز سے زیادہ اور زمینی راستوں سے زیادہ سے زیادہ 500 ڈالرز لانے کی اجازت ہوگی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 10 لاکھ ڈالر اسمگلنگ کی سزا ایک سال قید اور ایک لاکھ ڈالر جرمانہ ہوگا، اسی طرح ایک لاکھ ڈالر اسمگل کرنے کی سزا ایک ماہ کی قید ہوگی جبکہ اس سے کم مالیت کے ڈالرز اسمگل کرنے پر 10 دن جیل کاٹنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button