عالمی خبریںمعلومات

چین نے دنیا کا پہلا 6جی ٹیکنالوجی سیٹلائٹ مدار میں کامیابی کے ساتھ بھیج دیا

خلیج اردو: چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرادی اور 6جی مواصلاتی ٹیسٹ سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ صوبہ شانسی کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے مدار میں بھیج دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ، توقع کی جارہی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی 5G سے بھی 100 گنا زیادہ رفتار ہوگی۔

6 جی مواصلات ٹیسٹ سیٹیلائٹ کو 12 دیگر مصنوعی سیاروں کے ساتھ مدار میں بھی لانچ کیا گیا تھا۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ”مصنوعی سیارہ میں ایسی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جو فصلوں کی تباہی کی نگرانی اور جنگل میں آگ کی روک تھام کے لئے استعمال ہوگی۔”

6 جی مواصلات ٹیسٹ سیٹیلائٹ کو 12 دیگر مصنوعی سیاروں کے ساتھ مدار میں لانچ کیا گیا تھا۔

ان 13 سیٹلائٹس میں ارجنٹائن کے بھی 10 سیٹلائیٹ شامل تھے اور کہا جاتا ہے کہ یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 351 واں لانچ ہے۔

سال 2019 میں ، سرکاری میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ژی جنپنگ کی زیرقیادت حکومت مصنوعی سیارہ کے لئے زمین کے 90 مشاہداتی مصنوعی سیارے لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button