عالمی خبریں

ملک چھوڑنے والے شہری افغانستان واپس آجائیں. افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی

خلیج اردو: افغان وزیر داخلہ سراج حقانی نے پہلی بار منظرِ عام پر آکر تقریب سے خطاب میں افغانستان چھوڑنے والوں کو کہا کہ ‘وہ وطن واپس آجائیں۔

سراج حقانی نے کابل میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ‘ہماری جدوجہد اور واحد آرزو اسلامی نظام کا قیام رہی۔

انہوں نے کہا کہ ‘جو شہری افغانستان سے باہر جاچکے ہیں وہ اپنے ملک واپس آجائیں، عام معافی کے اعلان کے تحت تمام شہریوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

سراج حقانی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کابل اور دیگر شہروں میں کلیئرنس آپریشن کے دوران پولیس اہلکار شہریوں سے نرم رویہ رکھیں اور اگر آپریشن کلین اپ کے دوران کسی شہری سے کوئی بھی مسئلہ ہو تو علماء سے مشاورت کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button