عورت کو سنگین توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا- آلودگی کے خوف سے سارے سامان کو ترک کردیا گا-
بدھ کو پولیس نے بتایا کہ کیلیفورنیا کی ایک خاتون کو ریاست کے شمالی حصے کے ایک سپر
مارکیٹ میں 1،800 ڈولرر اور تقریبا 6600 درہم مالیت کی گروسریز اور دیگر سامان چاٹنے کےجرم میں گرفتار کرلیا گیا ۔
نیواڈا کی سرحد کے قریب واقع سائوتھ لیک طاہو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کرس فیور نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ منگل کے روز افسران کو سیف وے اسٹور پر طلب کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کے”ایک گاہک گروسری چاٹ رہا ہے جس سے باقی لوگوں کے شدید خوف کے خدشات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا ، "جب اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو سیف وے کے ایک ملازم نے انہیں اطلاع دی کہ مشتبہ خاتون اسٹور میں جیولری چاٹ رہی ہیں اور اسٹور سے سامان لے کر اپنے کارٹ میں جمع کررہی ہیں ”
فیور نے بتایا کہ افسران نے مشتبہ خاتون کی شناخت جینیفر واکر کے نام سے کی ، جس کی کارٹ گوشت سمیت اشیا سے بھری ہوئی تھی ، اس کے پاس اسے خریدنے کے پیسے تک نہیں تھے۔
Source : Khaleej Times
09 April 2020







