عالمی خبریں

ہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں کو دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم

خلیج اردو
پہلگام: بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو 2 دن کے اندر اپنی دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے، یہ واقعہ حالیہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیش آیا۔ انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی پولیس کی نگرانی میں ایک ریلی نکالی، جس میں مسلمانوں کو دھمکیاں دی گئیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی سرپرستی میں ہندوتوا کا پرچار کھلے عام ہو رہا ہے، اور اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اصل نشانہ مسلمان ہیں۔

اس پیش رفت نے بھارت میں مسلمانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں، اور یہ واقعہ بھارت کے اندرونی سیاسی حالات کی گہرائیوں میں مزید تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button