عالمی خبریں

مقدس سرزمین: شمالی سعودی عرب میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری

خلیج اردو
سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری نے قدرتی مناظر کو حسین بنا دیا ہے۔ تبوک ریجن کے مشہور اللوز پہاڑ برف کی سفید چادر میں ڈھک گئے، جہاں پہاڑی اور میدانی علاقوں میں دلکش مناظر دیکھنے میں آئے۔
برف باری کے باعث نہ صرف پہاڑی سلسلے بلکہ صحرائی علاقے بھی مکمل طور پر سفید ہو گئے، جس سے خطے کی خوبصورتی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اسی دوران حائل ریجن میں بھی برف باری ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شمالی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہریوں کو سرد موسم کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سرد ہواؤں اور برف باری نے شمالی سعودی عرب کے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button