عالمی خبریں

بھارت کے شمالی علاقوں میں شدید بارشیں، متعدد ریاستوں میں الرٹ جاری

خلیج اردو
نئی دہلی، 15 جولائی 2025
بھارت کے شمالی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث دہلی سمیت اتر پردیش، بہار، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پہاڑی ریاستوں میں مسلسل بارشوں کے باعث عام زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش میں 17 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارشوں کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو چکا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button