خلیج اردو
لاس انجلس:ہارر اور تھرلر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ‘ڈیتھ آف اے یونی کارن’ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
فلم کی کہانی ایک ٹریفک حادثے میں ایک نایاب یونی کارن کی موت کے گرد گھومتی ہے، جو آگے چل کر خوفناک اور غیر متوقع واقعات کو جنم دیتی ہے۔
فلم میں خوف، سنسنی اور مافوق الفطرت عناصر کا امتزاج شائقین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔ ہدایتکار نے فلم کو ایک جدید ہارر تھرلر کے طور پر پیش کیا ہے، جو ناظرین کو آخری لمحے تک اپنی نشستوں سے باندھے رکھے گی۔
‘ڈیتھ آف اے یونی کارن’ 28 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور ہارر فلموں کے شوقین افراد کے لیے ایک ناقابلِ فراموش تفریح ثابت ہو گی۔







