
خلیج اردو: بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں پہلی بار ہاتھوں کو ٹرانسپلانٹ کیلئے عطیہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 52 سالہ خاتون کو دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیا جس کے بعد فیملی کی جانب سے خاتون کے ہاتھوں کو عطیہ کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون کے ہاتھ ممبئی کی ایک 18 سالہ لڑکی کو لگائے جائیں گے اور یہ ریاست میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے اور اسی کے ساتھ یہ اعضا عطیہ کرنے کی فیلڈ میں ایک انقلاب ہے۔
انتظامیہ کے مطابق خاتون کی فیملی خاتون کی جِلد، آنکھیں، جگر، پھیپھڑے اور گردوں کو بھی عطیہ کرنے کیلئے رضامند ہے۔