
خلیج اردو آن لائن:
بھارتی فلم اداکار اور انسان دوست سونو سود کورونا وائرس کے دوران بھارت بھر میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔ انہوں نے بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی آکسیجن کا سیلنڈر کے اپیل پر فوری رد عمل دیتے ہوئے سریش کی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔
سریش رائنا نے ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دہلی کے میرٹھ میں انکی آنٹی کو آکسیجن سیلنڈر کی ضرورت ہے اور انہوں نے مدد کی اپیل کی تھی۔
جس پر سونو سود نے انکے ٹوئیٹ کے جواب میں لکھا کہ "مجھے تفصیلات بھیج دیں میں سیلنڈر بجھوا دوں گا”۔ جس کے بعد سونو سود نے لکھا کہ "سیلنڈر 10 منٹوں میں پہنچ جائے گا”۔
سونو سود کی جانب سے فوری مدد مہیا کیے جانے کے بعد سریش رائنا نے سونو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ سونو پاجی اس مدد کے لیے بہت شکریہ۔ سلامت رہیں۔
Send me the detals bhai. Will get it delivered. https://t.co/BQHCYZJYkV
— sonu sood (@SonuSood) May 6, 2021
یاد رہے کہ سونو سود کی کورونا مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں بستر، ریمی ڈسیور ٹیکے، آکسیجن، اور پلازمہ کا انتظام کرنے کے لیے پیش پیش ہیں۔ انکا خیراتی ادارہ ضرورت مندوں کی مدد کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
N yes.. we got the bed.
Day begins on a positive note. 🇮🇳@SoodFoundation https://t.co/u0gVe6TBz3— sonu sood (@SonuSood) May 7, 2021
مزید برآں، سونو سود بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کے بچوں کی سکول اور کالج کی تعلیم مفت فراہم کی جائے۔
Source: Khaleej Times







