خلیج اردو آن لائن:
بھارت میں کورونا بحران میں شدت کے باعث ہیلتھ سیکٹر پر شدید بوجھ ہے۔ کورونا مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو ہسپتالوں میں لایا جا رہا ہے جس کے لیے ایمبولینس کی ضرورت پڑتی ہے لیکن ایمبولینس کم پڑ گئی ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچ رہے ہیں یا پھر انہیں اپنے پیاروں ہسپتال لیجانے کے لیے نجی ایمبولینس کے لیے منہ مانگا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر بھارت کے دارالحکومت دہلی کے حکام نے درجن سے زائد آٹو رکشوں کو ایمبولینس میں تبدیل کر دیا ہے۔ رکشوں میں ہینڈ سینی ٹائزرز اور فیس ماسک مہیا کیے گئے ہیں جبکہ ضرورت کے مطابق آکسیجن سیلنڈر بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
منگل کے روز شروع کی جانے والی یہ سروس بلکل مفت ہے۔
ایک ایمبولنس رکشہ کے ڈرائیور راج کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر سب ڈر کر گھروں میں بیٹھ جائیں گے تو ضرورت مندوں کی مدد کون کرے گا۔ لہذا ہمیں اس مشکل وقت سے نکلنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔
Source: Khaleej Times







