عالمی خبریں

ایران کو جوہری طاقت بننے کی اجازت نہیں دے سکتے، امریکی نمائندہ خصوصی

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی سٹیوف وٹکوف نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری طاقت بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنے بیان میں سٹیوف وٹکوف نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مسائل کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے اور فی الحال ایران کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کا وقت نہیں آیا۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران نے مجبور کیا تو فوجی طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔

انہوں نے غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے غیر مسلح ہونے سے انکار کی وجہ سے غزہ ایک بار پھر میدان جنگ بنا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button