عالمی خبریں

اسرائیلی کابینہ کی غزہ کے قریب بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کی منظوری

خلیج اردو
یروشلم: اسرائیلی کابینہ نے غزہ کے نزدیک بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں ایک درجن سے زائد نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان منصوبوں کو اسرائیل کی جانب سے خطے میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قیام کا مقصد فضائی نقل و حمل کو بہتر بنانا اور اسرائیلی شہریوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی قیادت نے اسرائیل کے ان اقدامات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button