خلیج اردو
کیف:روس اور یوکرین کے درمیان آج سے 10 مئی تک عارضی جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام خطے میں انسانی تحفظ اور ممکنہ طویل المدتی امن کی کوششوں کا حصہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس جنگ بندی کے دوران یوکرین کا طرزِ عمل قریب سے دیکھا جائے گا تاکہ مستقبل میں مستقل امن کی کوئی صورت نکالی جا سکے۔
روسی حکام نے واضح کیا کہ اگر یوکرین نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو روس کی جانب سے "متناسب جواب” دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل روس نے 19 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر بھی یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جسے بین الاقوامی سطح پر وقتی امن کے اقدام کے طور پر سراہا گیا تھا۔





