خلیج اردو
دبئی: ٹویٹر کی جانب سے آنے والے ہفتوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سیاسی اشتہارات کو جگہ دینے سے متعلق بیان کے بعد کمپنی نے بتایا تھاکہ ٹویٹر پر ایسے اشتہارات کو ترجیح دی جائے گی جو اہم موضوعات پر عوامی مباحثے کے لیے اہم ہوں جبکہ سیاسی اشتہارات کی پالیسی کو ٹی وی یا دیگر میڈیا اداروں کی پالیسیوں جیسا بنایا جائے گا۔
اس اعلان کے بعد اب ایلون مسک نےکہا ہے کہ ٹوئٹر پر اشتہارات بہت زیادہ اور بہت لمبی دورانیے کے ہیں، آنے والے ہفتوں میں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ٹوئٹر سبسکرپشن کی قیمت زیادہ کی جائے گی جس وجہ سے ان اکاؤنٹس پر اشتہارات نظر نہیں آئیں گے۔
Also, there will be a higher priced subscription that allows zero ads
— Elon Musk (@elonmusk) January 21, 2023
یاد رہے کہ ٹوئٹر اپنی آمدنی کا تقریباً 90فیصد ڈیجیٹل اشتہارات کی فروخت سے کماتا ہے ،ایلون مسک نے حال ہی میں کمپنی ریونیو میں بڑے پیمانے پر کمی کا ذمہ دار ان تنظیموں کو قرار دیا ہے جہاں ان تنظیموں نے برانڈز پر زور ڈالا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر اپنے اشتہارات روک دیں۔
Source: Khaleej Times