عالمی خبریں

صدر ٹرمپ اور پیوٹن منگل کو روس-یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات کریں گے

خلیج اردو
واشنگٹن، 17 مارچ 2025: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس گفتگو میں زمین اور پاور پلانٹس پر خاص توجہ دی جائے گی۔

ایئر فورس ون میں فلوریڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، "ہم دیکھیں گے کہ منگل تک ہمارے پاس جنگ کے خاتمے کے حوالے سے اعلان کرنے کے لیے کیا ہے؟” انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ روس-یوکرین جنگ کا جلد از جلد خاتمہ ہو۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، اگرچہ روس یوکرین پر حملے کے ابتدائی مقصد میں ناکام ہو گیا تھا، لیکن وہ اب بھی ملک کے بڑے حصے پر قابض ہے۔ صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ پیوٹن سے ہونے والی بات چیت میں اثاثوں کی تقسیم پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button