عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے، ان میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں، اور وہ بطور صدر کسی بھی خاص خوبی کے حامل نہیں ہیں

خلیج اردو
نئی دہلی: بھارت کی حکومت نے کانگریس کے سینیئر اور سائیڈ لائن رہنما ششی تھرور کو پارلیمانی وفد کا سربراہ مقرر کر کے امریکہ بھیج دیا، جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ششی تھرور ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھلی تنقید کرتے رہے ہیں اور ان کی متعدد تقاریر آج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ششی تھرور نے ماضی میں کہا تھا کہ "ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے، ان میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں، اور وہ بطور صدر کسی بھی خاص خوبی کے حامل نہیں ہیں۔” ان کے ان بیانات کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز میں ششی تھرور کی پرانی تقاریر دیکھی جا سکتی ہیں، جن میں وہ ٹرمپ کے انداز سیاست اور شخصیت کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی حکومت پر دوغلے پن کا الزام لگاتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ایک ایسے رہنما کو امریکی دورے پر کیوں بھیجا جا رہا ہے جس کی پوزیشن ماضی میں امریکہ مخالف رہی ہو۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے بھارت کی سفارتی حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، اور یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ حکومت کی پالیسیاں داخلی تضادات کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button