
خلیج اردو
17 جنوری 2021
بھوپال: مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ طالبہ سے ایک ہی دن میںنو افراد نے زیادتی کی ہے۔ 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ایک ٹرک ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر دوسرے ڈرائیور کے حوالے کیا ہے۔ جنسی تشد سے گھبرائی ہوئی بچی مناسب طرح سے بول نہیں پارہی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 13 سالہ بچی کو ابتدائی طور پر دو ٹرک ڈرائیور مدھیہ پردیش کے ضلع اماڑیہ سے 11 جنوری کو اغوا کر کے جنگل لے گئے اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد انہوں نے پانچ افراد سے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اگلے دن دو مزید ڈرائیوروں نے اسے ہائی وے پر پھینکنے سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مبینہ طور پر بچی کو 4 جنوری کے روز بھی چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا لیکن انہوں نے خوف کی وجہ سے کسی کو بتایا نہیں۔
Source : timesnownews