عالمی خبریں

سسرالیوں کے رقم کے مطالبے پرخودکشی کرنیوالی بھارتی لڑکی کی موت نےنئی بحث چھیڑ دی۔

خلیج اردو: بھارت میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد اور گھر سے رقم لانے کے مطالبے پر 23 سالہ عائشہ کی خود کشی نے نئی بحث چھیڑ دی۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی ندی میں کود کر خودکشی کرنے والی 23 سالہ عائشہ کی ڈھائی برس قبل عارف سے شادی ہوئی تھی، عائشہ کے حاملہ ہونے پر سسرالیوں نے10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور اسے والدین کے گھر چھوڑ گئے۔

26 فروری کی صبح خودکشی سے پہلے عائشہ نے ویڈیو بنائی اور والدین سے کہا اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا جائے۔

بھارتی پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر رکھا ہے، اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جہیز کی لعنت روکنے سے متعلق بحث پھر چھڑ گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ گھریلو تشدد پر کیسے قابو پایا جائے؟ ڈپریشن کو مرض کیوں نہیں سمجھا جاتا؟ علاج کیوں نہیں کرایا جاتا؟

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button