
خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا باقاعدہ اطلاق ہو چکا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی اب نافذ ہو چکی ہے اور دونوں فریقین سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ "یہ ایک تاریخی موقع ہے، دنیا نے 12 دن کی خوفناک جنگ کے خاتمے کا آغاز دیکھ لیا ہے، اور اب امن کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ خطے میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا، اور یہ جنگ بندی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔