عالمی خبریں

ایران کے نئے رہبر اعلیٰ پر ٹرمپ کا فوری تبصرہ سے گریز، کہا دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، جنگ کے خاتمے کا فیصلہ نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کریں گے

خلیج اردو
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نئے رہبر اعلیٰ کے انتخاب پر فوری تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہیں اور آئندہ حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ مشترکہ طور پر کیا جائے گا اور وہ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال اور عالمی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی بنیاد پر آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسرائیلی صدر سے مطالبہ کیا کہ بنیامین نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمات میں انہیں معافی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو ایک اہم اتحادی ہیں اور موجودہ حالات میں ان کے خلاف قانونی کارروائی خطے کی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ایران میں نئی قیادت کے انتخاب اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث امریکہ اور اسرائیل کی حکمت عملی پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button