عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
واشنگٹن: پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں خصوصی ظہرانہ دیا، جس میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس سمیت اعلیٰ امریکی و پاکستانی حکام نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر اور ان کی کابینہ کے دیگر ارکان سے بھی ملاقات ہوئی۔ وائٹ ہاؤس اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات علاقائی و عالمی استحکام میں پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی مظہر ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "ہم نے ایران کے بارے میں گفتگو کی، اور مجھے کہنا پڑے گا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کی صورتحال کو کئی دیگر ممالک سے بہتر سمجھتے ہیں۔ وہ اس صورتحال سے خوش نہیں، اور انہوں نے میرے تجزیے سے اتفاق کیا۔”

صدر ٹرمپ نے مزید کہا، "میں نے آرمی چیف کو دعوت دی تھی تاکہ ان کا شکریہ ادا کر سکوں کہ انہوں نے جنگ کو روکا۔ میں ان کی دور اندیشی کو سراہتا ہوں۔”

انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر بھی کام جاری ہے۔ "مودی کچھ عرصہ پہلے وائٹ ہاؤس آئے تھے، اور پھر دو سمارٹ لوگوں نے فیصلہ کیا کہ وہ جنگ جاری نہیں رکھیں گے۔ یہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ تھی، جو ایٹمی تصادم میں بدل سکتی تھی، لیکن انہوں نے دانشمندی سے جنگ کو روکا۔”

صدر ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کو "اعزاز کی بات” قرار دیتے ہوئے کہا کہ "یہ رابطہ امن اور استحکام کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button