عالمی خبریں

مظاہرین کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں امریکی صدر کے خلاف دوسری مرتبہ مواخذے کی منظوری

خلیج اردو
14 جنوری 2021
واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخدے کی منظوری دے دی ہے ۔ اب ایوان بالا یعنی سینیٹ میں انکا ٹرائل کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ پر گذشتہ ہفتے کیپیٹل ہل پر مظاہرے کے دوران مظاہرین کو بغاوت پر اکسانےکا الزام لگایا گیا ہے۔ ٹرمپ تاریخ میں وہ پہلے صدر بن گئے ہیں جنھیں دو مربتہ مواخذے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے دوران اراکین کی اکثریت نے اپنی جماعت کے اعتبار سے ووٹ ڈالا تاہم 10 رپبلکنز نے مواخدے کے حق میں ووٹ کیا جس کے بعد مواخزے کے حق میں وو؁ دینے والوں کی تعداد 232 جبکہ مخالفین کی تعداد 197 ہو گئی ہے۔

ایوان نمائندگان کے بعد اب سینیٹ میں صدر ٹرمپ کا ٹرائل کیا جائے گا، جہاں جرم ثابت ہونے کی صورت میں انھیں آئندہ کبھی بھی صدر کے عہدے پر فائز ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔تاہم سیاسی ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس بات کا امکان موجود نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ کو اپنے دور کے اختتام سے پہلے ہی وائٹ ہاؤس چھوڑنا پڑے کیونکہ ایک تو سینیٹ کا اجلاس اس وقت تک بلائے جانے کا امکان نہیں ہے اور دوسرا یہ کہ نائب صدر مائیک پینس اس کے حق میں نہیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button