عالمی خبریں

ترکی کو ایک اور گرجا گھر مسجد میں تبدیل کرنے پر پذیر آئی اور تنقید کا سامنا

ایا صوفیہ کے بعد کاریہ گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ سے مسجد بنانے کا اعلان

(خلیج اردو ) ترکی کو ایک اور گرجا گھر مسجد میں تبدیل کرنے پر پذیر آئی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ایا صوفیہ کے بعد کاریہ گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ سے مسجد بنانے کا اعلان کرتے ہی بین القوامی برادری حرکت میں آگئی ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے استنبول میں واقع تاریخی حیثیت کی حامل عمارت کاریہ گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ سے پرانی حیثیت یعنی مسجد کی صورت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ہزار سالہ تاریخی عمارت کاریہ گرجا گھر استنبول میں گولڈن ہارن کے مغربی کنارے پر واقع ہے، آیا صوفیہ کی عمارت کی بطور مسجد بحالی کے ایک مہینے بعد کاریہ گرجا گھر میوزیم کو بھی مسجد میں تبدیل کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے ۔

یاد رہے ان دونوں تاریخی عمارت کی بطور مسجد بحالی کا حکم عدالت نے گذشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔

کاریہ چرچ کو 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کردیا گیا تھا لیکن 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو میوزیم بنا دیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ اس میوزیم کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر طیب اردگان نے اپنی انتخابی مہم میں ملک کی دو اہم تاریخی عمارتوں کی بطور مسجد بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ گذشتہ ماہ آیا صوفیہ اور اب کاریہ گرجا گھر کی مسجد میں تبدیلی سے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

Source : Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button