
( خلیج اردو ) دبئی میں عام استعمال کی چیزوں سے تصاویر بنانے کی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
ہفتہ کو نمائش کا آغاز ہوگا جس میں بوتل کے ڈھکن، ناخن سورج مکھی کے بیج استعمال کرکے تصاویر بنائی گئی ہےجو عام نمائش کے لئے پیش کی جائیگی ۔
اس نمائش میں 50 سے زائد فنکاروں کے بنائے گئے تصاویر اور آرٹ پیش کیا جائے گا جو ایک مہینہ کے لئے جاری رہے گا ۔ اس نمائش کی پر کشش بات یہ ہے کہ اس میں دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک نہایت عمدہ ڈیجیٹل تصویر بنائی گئی ہے اور مرحوم عزت مآب شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی تصویر کاغذ کے پنوں سے بنائی گئی ہے ۔
ان تصاویر کو اتنی خوبصورتی سے بنایا گیا ہے کہ چہروں کی کیفیت کا آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے جیسے یہ تصاویر کیمرہ سے کی گئی زندہ تصاویر ہو ۔ ان تصاویر میں شیخ محمد بن راشد المکتوم اور عزت مآب شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی شخصیت کا نمایا رنگ نظر آتا ہے ۔
Source: Khaleej Times