عالمی خبریں

بین الاقومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کرونا وائرس کا خاتمہ 1918 فلو سے دوسال جلد ممکن ہے

ویکسین کے ایجاد سے کویڈ 19 کو ختم کرنے میں آسانی ہوگی جبکہ اختیاطی تدابیر بھی کرونا کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیار ثابت ہوئے

(خلیج اردو )بین الاقومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کرونا وائرس کا خاتمہ 1918 فلو سے دو سال پہلے ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔

ویکسین کے ایجاد سے کویڈ 19 کو ختم کرنے میں آسانی ہوگی جبکہ اختیاطی تدابیر بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیار ثابت ہورہے ہیں ۔

کرونا وائرس کے خلاف حکمت عملی بہتر ہے اور 1918 کے مقابلے میں ٹیکنالوجی کی استعمال میں بھی جدت آئی ہے ۔ 1918 کے مقابلے میں گلوبلائزیشن رقابت اور رابطوں میں اضافہ ہوا ہے مگر ٹیکنالوجی کے حساب سے جدت بھی زیادہ ہوئی ہے جو کرونا وائرس کی وبائی بیماری کو 1918 سے دو سال قبل ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button