عالمی خبریں

واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا، فائرنگ یہودی میوزیم کے قریب ہوئی

خلیج اردو
واشنگٹن، 22 مئی
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ یہودی میوزیم کے قریب اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے "سی بی ایس نیوز” کے مطابق اسرائیلی سفارت کار اور ان کی خاتون ساتھی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ واشنگٹن کے ایف اسٹریٹ پر واقع یہودی میوزیم سے باہر آئے۔ فائرنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے دیگر ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ واشنگٹن میں ایف بی آئی کے فیلڈ آفس کے قریب پیش آیا، جس کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے حملے کی نوعیت اور مقاصد کے بارے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

امریکی حکام اور اسرائیلی سفارتخانے نے تاحال سرکاری سطح پر اس واقعے پر تفصیلی بیان جاری نہیں کیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سفارتی اہلکاروں کو ہدف بنا کر انجام دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button