
خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر نے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ممالک ایرانی تیل یا پیٹروکیمیکل مصنوعات خریدیں گے، وہ امریکہ سے کسی بھی قسم کا تجارتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔
صدر نے واضح کیا کہ ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تمام خریداری بند ہونی چاہیے۔ اس اعلان کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کا کل ہونے والا دور بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتی ہے، جب کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کو تقویت ملی ہے۔







