
موٹرسائیکل سورا کے خوفناک حادثےمیں معجزاتی طور پر بچ جانے کے لمحات کو ریکارڈ کر لیا گیا۔ موٹرسائیکل سوار کو ایک بے قابو لوڈر ٹرک کی زد میں آنے سے ایک جیپ نے بچالیا۔
انڈٰین نیوز چینل این ڈی ٹی وی پر چلائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل سوار شخص ایک بے قابو لوڈر ٹرک کی زد میں آنے والا ہے، جبکہ اسی وقت سامنے سے آتی ایک بولیرو جیپ ٹرک سے ٹکراتی ہےاور اس کی سمت کو تبدیل کر دیتی ہے، جس سے موٹرسائیکل سوار ٹرک کے نچے آںے سے بچ جاتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDLRms_gw_H/?utm_source=ig_web_copy_link
اس حادثے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹوئیٹر پر "بولیرو” ٹرینڈ کرتا رہا، جس میں لوگ موٹرسائیکل سوار کی جان بچانے پر بولیرو جیپ کی تعریفیں کرتے رہے۔
ماہیندرا بولیرو جیپ بنانے والی کمپنی کے چیئرمین انند ماہندرا نے بھی یہ ویڈیو ٹوئیٹر پر شیئر کی ہے۔
Source: Khaleej Times